top of page
Search

ڈسٹرکٹ پریس کلب کے عہدیداران اور ممبران کی ڈپٹی کمشنر راجن پور سےملاقات

  • Writer: ILyas Gabol
    ILyas Gabol
  • Jan 23, 2020
  • 1 min read

ٰILyas Gabol


ڈسٹرکٹ پریس کے عہدیداران اور ممبران سمیت ضلع بھر کے صحافیوں کی ڈپٹی کمشنر راجن پور سے ملاقات اہم امور پر تبادلہ خیال ۔

ضلع بھرکےصحافیوں کی ڈسٹرکٹ پریس کلب کے پلیٹ فارم سے ڈپٹی کمشنر راجن پہور سے ملاقات اور اہم معاملات پر تبادلہ خیال کیا گیا آٹے کے بحران سمیت بہت سے اہم معاملات جن میں سیوریج ، صفائی ، واٹر فلٹریشن پلانٹس ، ترقیاتی کاموں سمیت بہت سے امور زیربحت لائے گئے صحافیوں کے لیے کالونی ، صحت کارڈ اور پریس کلبس کی بلڈنگ کے بارے میں ڈپتی کمشنر نے یقین دہانی کرائی ان کا مزید کہنا تھا کہ صحافی معاشرے کی آنکھ اور کان ہیں ہمیں مل جل کر مسائل کے حلکے لیے کام کرنا ہوگا جو افسر کام نہیں کرنا چاہتا وہ بیشک ضلع چھوڑ جو کام کرے گا وہ یہاں رہے گا ایم سی ایز کے اکاونٹ کھل گئے ہیں جن میں جلد ہی فنڈ ریلیز ہوجائنگے جس سے علاقے میں مزید ترقیاتی کام جلد ہی شروع ہوجائنگے جام پور ، کوٹلہ مغلاں ، محمد پور ، داجل ، فاضل پور ، راجن پور ، کوٹ مٹھن اور روجھان کے سیوریج اور صفائی سمیت اہم مسائل جلد ہی قابو پالیا جائیگا ،

اس موقع پر عبدالغفور قریشی ، منصور احمد سنجرانی ، الیاس گبول ، قمر سراج قریشی ، شمشاد احمد بلوچ ، حیدر چوہدری ۔ شہزاد منظور ، عاشق علی فریدی ، اسحاق باجوہ ، ناصر بھٹی ، شاہد حسین کرم حسین شاہ ، شعیب سومروہ ، فاروق اعوان سمیت ضلع بھر کے صحافی موجود تھے ۔




 
 
 

Comments


03327239955

  • facebook
  • twitter
  • linkedin

©2020 by Writers Fourms. Proudly created with Wix.com

bottom of page