top of page
Search

راجن پور پولیس کی کامیاب کاروائی چوبیس گھٹنے کے  اندر بڑی چوری کا ملزم گرفتار

  • Writer: ILyas Gabol
    ILyas Gabol
  • Jan 23, 2020
  • 1 min read

ILyas Gabol

راجن پور پولیس کی کامیاب کاروائی چوبیس گھٹنے کے اندر بڑی چوری کا ملزم گرفتار اور رقم مسروقہ مبلغ 225000 روپے برآمد کرلی ۔

راجن پور پولیس تھانہ سٹی راجن پور کی بڑی کاروائی۔ گزشتہ روز پولیس کو تھانہ سٹی راجن پور کی حدود سے ایک گھر سے چوری کی 15 کی کال موصول ہوئی۔

پولیس نے ابتدائی کاروائی کرتے ہوئے مقدمہ درج کیا۔ سب انسپکٹر ذوالقرنین شوکت کی پروفیشنل قابلیت اور جدید طریقہ تفتیس کی بدولت چوبیس گھٹنے کے اندر ملزم کو گرفتار کر لیا اور رقم مسروقہ برآمد کر لی گئی۔

ڈی پی او راجن پور احسن سیف اللہ کی جانب سے مدعی مقدمہ کو ریکور شدہ رقم مبلغ دو لاکھ پچس ہزار روپے واپس کیئے گئے۔ مدعی نے پولیس کی اس بڑی کاوش کو سراہا اور کہا کہ اس طرح کے قابل ڈی پی او اور تفتیشی افسران کے ہوتے ہوئے ہمیں تحفظ کا احساس ہوتا ہے اور ہمیں اس بات کا یقین ہو چکا ہے کہ ہمیں پولیس کی جانب سے انصاف کی بلا تعطل فراہمی ہوگی۔

ڈی پی او راجن پور نے تفتیشی افسر سب انسپکٹر ذوالقرنین شوکت کی اس بڑی کامیابی پر تعریفی سند اور کیش انعام کا اعلان کیا ۔

 
 
 

Comments


03327239955

  • facebook
  • twitter
  • linkedin

©2020 by Writers Fourms. Proudly created with Wix.com

bottom of page