راجن پور: لڑکیوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل ہوگیا
- ILyas Gabol
- Jan 16, 2020
- 1 min read
SAMAA | Ilyas Gabol - Posted: Oct 9, 2019 |

راجن پور میں لڑکیوں کے لیے تعلیم کا حصول مشکل ہوگیا ہے۔ لڑکیوں کے 402 اسکولوں میں پڑھانے کے لیے صرف 1735 اساتذہ ہیں جبکہ بنیادی سہولیات کا فقدان اور دیگر مسائل اس کے علاوہ ہیں۔
ضلع راجن پور میں لڑکیوں کے لیے تعلیم حاصل کرنا خواب بن گیا۔20 لاکھ کے قریب آبادی والے اس ضلع کے 951 اسکولوں میں402 گرلز اسکول ہیں جن کیلئے صرف 1735 اساتذہ ہیں جبکہ زیادہ تر اسکول بجلی ۔ واش روم ۔ چار دیواری اور پینے کے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے ہی محروم ہیں ۔
سی ای او ایجوکیشن غلام فاروق علوی نے بتایا کہ ان تعلیمی اداروں میں جو سہولیات موجود نہیں ہیں، ان کو پورا کرنے کے لیے کوششیں کررہے ہیں۔مقامی رسم و رواج بھی بچیوں کی تعلیم میں بڑی رکاوٹ ہیں۔ کم عمری کی شادیاں کے باعث بھی لڑکیاں تعلیم نہیں کرپاتیں۔
ضلع راجن پور میں رواں سال میٹرک کے سالانہ امتحان میں لڑکیوں کا رزلٹ 87.81 فیصد جبکہ لڑکوں کا 84.55 فیصد رہا مگر سالانہ اینرولمنٹ ٹارگٹ میں 65 فیصد بچے اور 35 فیصد بچیاں ہی اینرول ہوپاتی ہیں۔
Comentarios