top of page
Search

راجن پور میں سوئی گیس کی فراہمی کے نام پرغریب عوام کے جذبات سے کھیلنے کا عمل جاری ۔

  • Writer: ILyas Gabol
    ILyas Gabol
  • Jan 11, 2020
  • 2 min read

SAMAA | Ilyas Gabol


راجن پور میں گزشتہ کئی دہائیوں سے سوئی گیس کی فراہمی کے نام پر یہاں کی عوام کو دھوکہ دیا جا رہا ہے بلکہ ان کے جذبات سے سے کھیلنے کا عمل جارہی ہے ۔ شہریوں کے مطابق سوئی گیس راجن پور سے پورے پاکستان بلکہ آزاد کشمیر لیکن ہمارے ضلع میں گیس نہیں ہے گیس کی فراہمی کے نام جھوٹے وعدے کرکے الیکشن بھی جیتے گئے مختلف سیاسی جماعتوں کی جانب سے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونک کر بوگس اور جعلی افتتاح کیے گئے دوسری جانب 2008 میں وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے روجھان میں سوئی گیس کی فراہمی کے لیے 740 ملین کا اعلان کیا تھا جس میں 70 فیصد وفاق اور 30 فیصد صوبائی حکومت فنڈز فراہمی کی بنیاد پر افتتاح تو کردیا گیا مگر 12 سال کا عرصہ گزر جانے کے باوجود راجن پور کو گیس نہ مل سکی محرومیوں کا شکار یہاں کی عوام نے مقامی سیاستدانوں اور حکمرانوں کی کارکردگی پر کئی سوالات اٹھا دیے مختلف سیاسی جماعتوں جن میں

پیپلز پارٹی ، مسلم لیگ (ن) اور پی ٹی آئی سمیت کئی جماعتوں نے کئی بار افتتاح کیا بلکہ سادہ لوح عوام کو بیوقوف بنانے کا سلسلہ کئی دہائیوں سے جاری ہے عوام کو جھوٹے خواب دکھا کر کئی بار الیکشن بھی جیتے گئے ۔

میر دوست محمد مزاری ڈپٹی اسپیکر پنجاب اسمبلی کے مطابق سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے روجھان جلسے کے دوران ہمارے کہنے پر گیس کی فراہمی کا اعلان کیا تھا جس کے لیے 740 ملین اعلان کیا تھا جن میں 500 سو ملین وفاق نے تو ریلیز کردیے تھے لیکن 240 ملین پنجاب حکومت نے نہیں جاری کیے یہ کام تین فیز میں ہونا پہلے فیز میں روجھان کو گیس کی فراہمی کی جانی تھی دوسرے فیز میں راجن پور اور تیسرے فیز میں جام پور کو گیس کی فراہمی کی جانی تھی جونہی کام شروع ہوا مخالف جماعتوں کی جانب سے سٹے کردیا گیا اور جھوٹے افتتاح کرکے عوام کی آنکھوں میں دھول جھونکی گئی اب انشاء اللہ روجھان کو گیس کی فراہمی کے کے کیے کام مکمل کرلیا گیا ہے 860 میٹرز کی ایپلیکشن موصول ہوچکی ہیں جن کو جلد ہی افتتاح کے بعد گیس فراہم کردی جائے گی اس کے عمر کوٹ اور کوٹ مٹھن کو گیس کی فراہمی ہوگی

سوئی گیس کی عدم فراہمی اور گھروں میں لکڑیوں کے استعمال سے نہ صرف انوائرمینٹل اور کلائمنٹ چینج کا سامنا ہے بلکہ خواتین بھی اس سے سانس ، پھیپھڑوں اور آنکھوں کی مختلف بیماریوں میں مبتلا نظر آتی ہیں خواتین کے مطابق گیس نے ہونے لکڑیاں استعمال کرنی پڑتی جس کے دھوئیں کی وجہ سے پیپھٹروں اور آنکھوں کی بیماری کی تکلیف رہتی ہے حکام بالائ سے اپیل ہے کہ راجن پور کو سوئی گیس فراہم کی جائے ۔

جنوبی پنجاب کا یہ پسماندہ ضلع کئی دہائیوں سے نہ صرف محرومیوں کا شکار ہے بلکہ سوئی گیس سے جیسی بنیادی سہولت سے بھی محروم یے نہ جانے کب تک عوام کے جذبات اور احساسات سے کھیلنے کا عمل جاری رہے گا ۔



 
 
 

Comments


03327239955

  • facebook
  • twitter
  • linkedin

©2020 by Writers Fourms. Proudly created with Wix.com

bottom of page