راجن پور ضلع میں دو لاکھ سے زائد خواتین شناختی کارڈ سے محروم ہیں، جس کے باعث وہ وراثتی حقوق سے بھی محروم ہوجاتی ہیں اور اپنا حق رائے دہی بھی استعمال نہیں کرسکتیں۔
ضلع راجن پور میں ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر آفس میں شناختی کارڈ کی آگاہی سے متعلق سیمینار منعقد کیا گیا جس میں ڈپٹی کمشنر رانا افضل ناصر ، میڈم شہناز اکبر ، چوہدری اکبر ضیاء سمیت سول سوسائٹی ، میڈیا ، سیاسی جماعتوں کے نمائندگان نے شرکت کی۔
اس موقع پر کوآرڈینیٹر میڈم شہناز اکبر کا کہنا تھا کہ دو لاکھ سے زائد خواتین قومی شناختی کارڈ سے محروم ہیں جس کی وجہ سے نہ ہی وہ اپنا وراثتی حق لے سکتی ہیں اور نہ ہی اپنا حق رائے دہی استعمال کرسکتی ہیں۔
انھوں نے بتایا کہ یہ خواتین اپنے بچوں کی رجسٹریشن بھی نہیں کراسکتیں ، ٹرائبل ایریا سمیت دیہاتوں میں جان بوجھ کر ان کو محروم رکھا جاتا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن ، پولیٹیکل پارٹیز اور متعلقہ محکموں کے ساتھ مل کر خواتین کے شناختی بنوائے جارہے ہیں۔
Commentaires