راجن پور : تھانہ کلچر کے خاتمے کے لیے ماڈل تھانہ سٹی کا افتتاح
- ILyas Gabol
- Jan 12, 2020
- 1 min read

تھانہ کلچر کے خاتمے کے کیے وزیر اعظم خان نے ماڈل تھانہ سٹی کا میانوالی میں افتتاح کیا پنجاب بھر کے 28 اضلاع جن میں راجن پور شامل ہے ماڈل تھانہ سٹی کا افتتاح کیا گیا

تقریب میں ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج ، ڈپٹی کمشنر ذوالفقار احمد ،ایم پی اے سمیت وکلاء سول سوسائٹی اور صحافیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی احسن سیف اللہ ڈی پی او راجن پور نے بریفنگ کے دوران بتلایا کہ تھانہ کلچر کے خاتمے کے کیے آن لائن سسٹم متعارف کرایا گیا ہے جس میں سائل قیو آر سسٹم کے ذریعے اپنی شکایت کا ٹوکن لے گا اس کے بعد سہولیات سے معزین ویٹنگ روم میں سائل اپنے نمبر کا انتظار کرے گا ایل سی ڈی پر اس کا نمبر آنے پر شکایت درج ہوگی ہر روم میں آن لائن سی سی ٹی وی کیمرے نصب کیے گئے ہیں مڈل مین اور چٹی دلالوں کا خاتمہ ہوگا اور سائل کا پولیس پر اعتماد بحال ہوگا ۔
Comments