راجن پور : این آر ایس پی کی جانب سے دوستی پراجیکٹ کے حوالے سےسپورٹس فیسٹیول کا انعقاد
- ILyas Gabol
- Jan 11, 2020
- 2 min read
SAMAA | Ilyas Gabol

این آر ایس پی کی جانب سے دوستی پراجیکٹ کے حوالے سے پروقار تقریب منعقد کی گئی جس میں مختلف اسکولوں کے بچوں کے درمیان کھیلوں کے مقابلے منعقد کرائے اور پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات تقسیم کیے گئے ۔ سید حسین بخاری ( دوستی پروگرام کوآرڈینیٹر ) میڈیا بریفننگ دیتے ہوے بتایا نیشنل رورل پروگرام اور برٹش کونسل کے اشتراک سے دوستی پراجیکٹ کے حوالے سے تقریب منعقد کی گئی جس میں دس مختلف اسکولوں کے بچوں سمیت اساتذہ سول سوسائٹی کے افراد اور محکمہ تعلیم کے اے ای اوز نے شرکت کی اس موقع پر اسکول کے بچوں کے درمیان لیمن اسپون ریس ، بوری ریس ، سمیت مختلف کھیلوں کے مقابلے کرائے گئے اور پوزیشن ہولڈر بچوں میں انعامات بھی تقسیم کیے گئے اس موقع پر ٹیبلو اور خاکے بھی پیش کیے گئے تقریب کا باقاعدہ آغاز دوستی بیلون چھوڑ کر کیا گیا اس موقع پر مہمان خصوصی اختر مرزا ( PM PSSP )، میم فارینہ ( Focal personTACS )، میڈم حسینہ بلوچ ( DPO NRSP ) پروجیکٹ کوآرڈینیٹر شعیب الحسن۔دوستی کوآرڈینیٹر سید حسین شاہ بخاری اور مانیٹرنگ اینڈ ایولوشن آفیسر محبوب خان ، تھے اس موقع پر اختر مرزا کا کہنا تھا کہ دوستی پراجیکٹ 2015 سے 5 اضلاع میں جاری ہے پراوگرام کا مقصد اسکول سے باہر بچوں کی انرولمنٹ سمیت بچوں کو تعلیم کے ساتھ ساتھ کھیلوں کی سرگرمیوں کی جانب راغب کرکے کتاب اور دوستی کی جانب لانا تھا جس میں واضع طور پر کامیابی حاصل ہوئی ہے یہ پراجیکٹ 2020 تک جاری رہے گا تقریب کے آخری میں ضلع بھر اول پوزیشن حاصل کرنے والے اسکول کے بچوں کو فرسٹ پوزیشن ٹرافی اور انعامات تقسیم کیے گئے ۔





Comments