top of page
Search

راجن پور میں غیر اخلاقی ویڈیوز کامعاملہ، ملزم گرفتار

  • Writer: ILyas Gabol
    ILyas Gabol
  • Jan 9, 2020
  • 1 min read

Updated: Jan 10, 2020

| Ilyas Gabol - Posted: Dec 30, 2019 |

راجن پور میں غیر اخلاقی ویڈیوز کے معاملے کا انکشاف ہوا ہے، ویڈیو بنانے والا رکشہ ڈرائیور قانون کی گرفت میں آگیا ۔

راجن پور کے تھانہ سٹی کے مطابق رکشہ ڈرائیور توقیر معصوم لڑکیوں کو اپنے جال میں پھنساتا اور ویڈیوز بناتا تھا۔

ایف آئی آر کے متن کے مطابق ملزم لڑکیوں کی نازیبا ویڈیوز بنا کر ان کو بلیک میل کر کے پیسے وصول کرتا تھا۔

پولیس نے بتایا کہ ملزم کے موبائل سے پولیس نے غیر اخلاقی ڈیٹا ریکور کیا گیا جبکہ ملزم کو گرفتار کر کے مزید تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے ۔

ملزم کے خلاف سنگین دفعات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا تاہم ملزم کے موبائل سے مختلف اوقات کی 4 ویڈیوز برآمد کرلی گئی ۔

پولیس نے بتایا کہ دوران تحقیق ملزم کے موبائل سے تصویریں بھی ملیں، ملزم کے خلاف 376،384،509 اور 292ت پ تحت دفعات شامل ہیں ۔

 
 
 

Comments


03327239955

  • facebook
  • twitter
  • linkedin

©2020 by Writers Fourms. Proudly created with Wix.com

bottom of page