top of page
Search

راجن پور، انڈسٹریل زون نہ ہونے سے بے روزگاری میں اضافہ

  • Writer: ILyas Gabol
    ILyas Gabol
  • Jan 9, 2020
  • 1 min read

Updated: Jan 10, 2020


| Ilyas Gabol - Posted: Nov 10, 2019 |

اجن پور میں انڈسٹریل زون نہ ہونے کے باعث بے روزگاری میں ریکارڈ اضافہ ہونے لگا ہے۔

ضلع کا 90 فیصد انحصار زراعت پر ہے لیکن انڈسٹریل زون نہ ہونے سے شہری پریشان ہیں۔ کپاس کی فصل کو سفید مکھی اور جعلی ادویات کی وجہ سے نقصان پہنچا جس سے ہزاروں ایکڑ کپاس اور چاول کی فصل برباد ہونے سے کسان معاشی مشکلات کا شکار نظر آتے ہیں۔

کسان ہاریوں کے مطابق کپاس کی فصل سفید مکھی کی نذر ہوگئی ہے۔ جعلی ادویات کی وجہ سے سے فصل کا نقصان ہوا لہٰذا حکومت امداد فراہم کرے۔

دوسری جانب حالیہ مہنگائی سے شہری پریشان ہیں۔ ٹماٹر، سبزیاں، پھل، ضرورتِ اشیاء اور ادویات سمیت تمام چیزیں مہنگی ہونے سے دسترس سے باہر ہوگئی ہیں۔

تمباکو کی کاشت سے 2 ارب روپے کا کاروبار ہوتا ہے لیکن انڈسٹریل زون نہ ہونے سے ریونیو کی مدد میں سارا منافع تمباکو کی کمپنیاں لے جاتی ہیں۔

ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق جی ڈی پی کی شرح 3.3 فیصد رہ گئی ہے جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 2.2 فیصد پوائنٹس کی واضع کمی کے ساتھ نمایاں ہے۔

تجزیہ نگار پروفیسر ڈاکٹر شکیل پتافی کا کہنا ہے کہ جی ڈی پی کے کم ہونے سے جو بے روزگاری اور مہنگائی میں اضافہ ہوا اس سے تمام شعبے متاثر نظر آتے ہیں۔ 2020 میں یہ مزید کم ہوکر 2.7 فیصد رہ جائے گی۔

 
 
 

Comments


03327239955

  • facebook
  • twitter
  • linkedin

©2020 by Writers Fourms. Proudly created with Wix.com

bottom of page